سی این جی سٹیشن پر زور دار دھماکہ،2 افراد ہلاک 4 زخمی

سی این جی سٹیشن پر زور دار دھماکہ،2 افراد ہلاک 4 زخمی


کراچی(24 نیوز) نارتھ کراچی پاورہاوس کے قریب سی این جی اسٹیشن پردھماکے کے نتیجے میں دوافرادہلاک اورچارزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کوفوری ریسکیوکے ذریعے اسپتال پہنچایاگیا، وزیراعلی نے ہلاکتوں پرافسوس کااظہارکرتےہوئےواقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

نارتھ کراچی میں پاورہاوس کے قریب پی ایس اوکے سی این جی اسٹیشن پرزوردار دھماکے سے مینجر روم کے شیشے ٹوٹ گئے اورعمارت میں آگ لگ گئی، دھماکے کے نتیجے میں دوافرادہلاک اورچارزخمی ہوگئے۔ فائربرگیڈ کی مدد سے قابوپالیاگیا جبکہ ہلاک اورزخمی افرادریسکیوکے ذریعے عباسی شہیداسپتال منتقل کیاگیا،مرنے والوں میں راشد اورثاقب جبکہ زخمیوں میں زخمیوں میں رشید، جگدیش ،حمزہ اورمحب شامل ہیں۔

ریسکیواہلکارکےمطابق دھماکے کے بعدافراتفری مچ گئی ، ریسکیوذرائع نے گیس پائپ لائن دھماکےاور دوافرادکے ہلاک ہونے کی تصدیق بھی کی، ابتدائی تفتیش میں سی این جی اسٹیشن پرسلینڈر دھماکہ اور یا تخریب کاری کےشبہ مسترد کردیاگیاہے جبکہ وزیراعلی سندھ مرادعلی شاہ نےہلاکتوں پرافسوس کااظہار کرتےہوئے واقعے کی فوری رپورٹ طلب کرلی ہے۔