پی آئی اے کا انوکھا کارنامہ، پرواز نے مقررہ وقت سے قبل ہی اُڑان بھر لی

پی آئی اے کا انوکھا کارنامہ، پرواز نے مقررہ وقت سے قبل ہی اُڑان بھر لی


اسلام آباد(24 نیوز) پی آئی اے کی پرواز مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پہلے ہی اُڑان بھرگئی۔ اسلام آباد سے کراچی 3بجے جانیوالی پرواز پی کے 8369 اپنے مقررہ وقت سے پہلے ہی دو بجے ہی روانہ ہوگئی۔

پی آئی اے کی پرواز مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ قبل ہی اڑان بھرگئی،  نیو اسلام آباد ائرپورٹ پر کراچی جانے والے مسافروں نے شدید احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق پی کے 8369 نے تین بجے روانہ ہونا تھا لیکن پرواز نے دو بجے ہی اڑان بھر لی، جلدی پہنچنے والے مسافر تو کراچی جانے میں کامیاب ہوگئے مگر کچھ مسافر نہ جاسکے۔

دوسری جانب مسافروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں بروقت آگاہ نہیں کیا گیا، انتظامیہ کو بتانا چاہیے تھا، اب کہا جا رہا ہے دوسری پرواز کے ذریعے بھیجا جائے گا۔