پاکستانی نوجوان انگریزوں کے تجربے سے ٹکرانے کو تیار

پاکستانی نوجوان انگریزوں کے تجربے سے ٹکرانے کو تیار


 24نیوز: پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج دوٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں لارڈز کے تاریخی میدان پر آمنے سامنے ہوں گی۔

 پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج لارڈز کے تاریخی میدان پر آمنے سامنے ہوں گی، پاک انگلینڈ لارڈز ٹیسٹ کو پاکستان کی ینگ بریگیڈ اور تجربہ کارانگلش لائن اپ کے درمیان مقابلہ قرار دیا جارہا ہے۔سابق انگلش کپتان الیسٹر کک کے مجموعی ٹیسٹ رنز 12028ہیں جو کہ پاکستان کے چھ ٹاپ آرڈر بلے بازوں، امام الحق، اظہر علی، حارث سہیل، اسدشفیق، بابر اعظم اور سر فرازاحمد کے مجموعی رنزملاکر 11،891 سے زیادہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پروفیسر نے پی سی بی کے نوٹس کا جواب جمع کروادیا

 بیٹنگ کے ساتھ ساتھ باولنگ میں بھی پاکستانی باؤلنگ اٹیک تجربہ کاری میں انگلش باؤلر جیمز اینڈری سن کے نصف کو بھی چھوتا دکھائی نہیں دیتا۔ انگلش فاسٹ باؤلر جیمز اینڈری سن نے ٹیسٹ کرکٹ میں 531 وکٹیں حاصل کررکھیں جبکہ پاکستانی باؤلنگ اٹیک میں شامل محمد عامر، محمد عباس، راحت علی، حسن علی، فہیم اشرف اور شاداب خان کی مجموعی 202 ٹیسٹ وکٹوں سے دگنا سے زیادہ ہیں۔

پڑھنا نہ بھولیں:آئی سی سی گلی محلوں کی کرکٹ کے فیصلے دینے لگی

  پاکستانی ٹیم میں کپتان سرفراز احمد، اسد شفیق، اظہر علی اور محمد عامر کے علاوہ باقی تمام کھلاڑی پہلی مرتبہ لارڈز کےتاریخی میدان پر ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

شازیہ بشیر

Content Writer