وزیراعظم کی الیکشن جیتنے پر مبارکباد،مودی نے کیا جواب دیا؟

وزیراعظم کی الیکشن جیتنے پر مبارکباد،مودی نے کیا جواب دیا؟


ممبئی( 24نیوز ) الیکشن میں کامیاب ہونے پروزیراعظم عمران خان کی مبارکباد پرمودی کابھی فوری جواب آگیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم  عمران خان  نےٹویٹ کرتے ہوئے الیکشن میں کامیابی پر نریندر  مودی  کو مبارکباد دی تھی،انہوں نے کہاتھاکہ' مودی  کی جماعت بی جے پی جیت گئی اور بھاری اکثریت سے جیت گئی، مودی  کے ساتھ خطے میں امن اور ترقی کیلئے کام کرنے کی خواہش ہے'۔

وزیراعظم عمران خان کے مبارکباد دینے پر بھارتی وزیراعظمنریندر  مودی نے بھی ان کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ'تھینک یوپی ایم، تہہ دل سے آپ کی نیک خواہشات پرشکرگزارہوں،میں نےہمیشہ خطےمیں امن اورترقی کوترجیح دی'۔