کوئٹہ کی مسجد میں دھماکہ، ایک نمازی جاں بحق، متعدد زخمی



(24 نیوز) امن کے دشمنوں نے لاہور کے بعد   کوئٹہ  پر بزدلانہ وار کردیا،پشتون آباد کی مسجدمیں نمازجمعہ کے خطبے کے دوران دھماکا ہوا ہے،دھماکے میں ایک نمازی جاں بحق جبکہ 10سے زائد افراد زخمی ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ماہ صیام کے مقدس مہینے میں مذہبی عبادت گاہوں کو دہشتگر اپنا نشانہ بنا رہے ہیں، آج  کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد کی رحمانیہ مسجد میں نمازجمعہ کے خطبہ کے دوران دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک نمازی جاں بحق جبکہ  10 سے زائد نمازی زخمی ہوگئے ہیں، دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں، امدادی کارروائیاں جاری ہیں، دھماکے میں  زخمی ہونے والوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے، واقعہ کے فوراً بعد اطراف کے علاقوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جبکہ ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ضرور پڑھیں:کھراسچ، 18 جون 2019

صغراں افضل(ایڈیٹر)