ڈاکٹر عاصم ای سی ایل کیس،توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس

ڈاکٹر عاصم ای سی ایل کیس،توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری داخلہ کو نوٹس


کراچی(24 نیوز)ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر عدالت نے سیکرڑی داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے معاملے پر کیس کی سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

جسٹس فائز عیسٰی نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ اپنا کیس لے کر دوبارہ آ گئے ہیں ، میں نے اخبار میں پڑھا ہے کہ نام نکال دیا گیا ہے جس پر لطیف کھوسہ نے دلائل دیتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ نام کل تک نہیں نکالا گیا تھا۔

جسٹس فائز عیسٰی کا کہنا تھا کہ کیا آپ نے آڈر کی کاپی وزارت داخلہ کو بجھوائی تھی ؟جس پر لطیف کھوسہ نے جواب دیا کہ ای سی ایل سے نام ایسے نکالا جاتا ہے لگتا ہے کہ حکومت خیرات دی رہی ہو۔

جسٹس مشیر عالم نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آپ بھی اپنے دور میں یہی کچھ کرتے رہے ہونگے تب ہی اپ کے ساتھ ایسا ہو رہا ہے ۔

عدالت نے سیکرڑی داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت آئندہ منگل تک ملتوی کر دی۔