کلثوم نواز کی طبعیت بہتر، دسمبر میں لاہور آئیں گی

کلثوم نواز کی طبعیت بہتر، دسمبر میں لاہور آئیں گی


لندن (24نیوز): سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز کی طبعیت میں کافی بہتری آئی ہے، دسمبر کے آخری ہفتے پاکستان آئیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ اور حلقہ این اے 120 سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی بیگم کلثوم نواز جو کینسر کے باعث لندن میں زیر علاج ہیں، ان کی طبیعت میں بہتری آئی ہے، بیگم کلثوم نواز دسمبر کے آخری ہفتے پاکستان آئیں گی اور تین ہفتے لاہور میں قیام کریں گی۔

ذرائع کے مطابق وہ بطور رکن قومی اسمبلی حلف بھی اُٹھائیں گی، نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی 2 دسمبر کو لندن آمد متوقع ہے۔