ٹریفک پولیس لاہورنے شہریوں کی سہولت کیلئے راستہ میگزین جاری کر دیا

ٹریفک پولیس لاہورنے شہریوں کی سہولت کیلئے راستہ میگزین جاری کر دیا


لاہور (24 نیوز):سٹی ٹریفک پولیس  لاہورنے شہریوں کی سہولت اور رہنمائی کیلئے راستہ کے نام سے میگزین جاری کر دیا، ماہانہ میگزین میں ٹریفک کے مختلف مسائل سمیت ڈرائیونگ سکولز اور لائسنسنگ سنٹرز کی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی ٹریفک پولیس نے شہریوں کیلئے راستہ میگزین جاری کر دیا ہے ۔ ماہانہ ٹریفک میگزین میں ٹریفک قوانین سے متعلق معلومات ہونگی۔ میگزین میں شہید کیپٹن ریٹائرڈ سید احمد مبین کی تصاویر اور بائیوگرافی شامل کی گئی ہے۔

میگزین میں سیئنر پولیس افسران کے پیغامات اور ٹریفک قوانین شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ لائسنسنگ سنٹرز اور ڈرائیونگ سکولز سے متعلق تمام معلومات کو میگزین کا حصہ بنایا گیا ہے۔ اس میگزین کا مقصد شہریوں کو ٹریفک اور ٹریفک پولیس سے متعلق معلومات دینا ہے۔