چیئرمین خارجہ کمیٹی سے تلخ کلامی پر شیریں مزاری کا اجلاس سے واک آؤٹ


اسلام آباد(24 نیوز) چیئرمین خارجہ کمیٹی سے تلخ کلامی پر شیریں مزاری کا اجلاس سے واک آؤٹ ، ان کا کہنا تھا کہ چار برس سے بل کمیٹی میں رکا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین خارجہ کمیٹی سے تلخ کلامی پر شیریں مزاری نے خارجہ کمیٹی کے اجلاس سے واک آئوٹ کر دیا ۔

واک آؤٹ کثیر الملکی معاہدوں کی اسمبلی سے منظوری کے بل پر ووٹنگ نہ کرانے پر کیا گیا۔

محمود اچکزئی نے بھی کہا کہ بل اسمبلی کو بھجوا دیں ، نفیسہ شاہ نے کہا کہ بل پر ووٹ کروا لیں لیکن چیئرمین نے انکار کیا۔

حکومت ایک طرف پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے کی بات کرتی ہے تو دوسری طرف یہ بل چار سال سے روکا ہوا ہے۔

سول ملٹری بیورو کریسی خارجہ امور میں پارلیمنٹ کی نگرانی نہیں چاہتی ہے ، سول ملٹری بیورو کریسی نہیں چاہتی کہ پارلیمنٹ کے پاس نگرانی کے اختیار آئیں۔