چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی امریکن قونصل جنرل الزبتھ سے ملاقات

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی امریکن قونصل جنرل الزبتھ سے ملاقات


 لاہور (24 نیوز): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی امریکن قونصل جنرل الزبتھ سے ملاقات ، بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں کسی فرد کو بچانے کے لیے مفاہمت نہیں کر سکتے۔

 

بلاول ہاوس امریکن جنرل قونصل الزبتھ اور پارٹی رہنماوں کی بلاول بھٹو سے ملاقات، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم سیاسی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے پیپلز پارٹی اداروں کا تصادم نہیں چاہتی کسی فرد کو بچانے کے لیے مفاہمت پر یقین نہیں رکھتے جمہوری عمل کو روکنے نہیں دیں گئے تین روز لاہور میں قیام کے بعد بلاول بھٹو زرداری کراچی روانہ ہو گئے۔