وزیر کھیل نے قصور انٹر ڈسٹرکٹ انڈر نائنٹین چیمپئن شپ کا افتتاح کیا


 لاہور(24نیوز):بیڈ منٹن کے قصوری پھول لاہور کے انڈور جمنازیم میں کھلے تو جیسے ہال میں اس کھیل کی بہار آگئی۔ جہانگیر شجاع خانزادہ نے شٹل اچھال کر ایونٹ کا افتتاح کیا۔ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں جاری قصور انٹر ڈسٹرکٹ انڈر نائنٹین چیمپئن شپ کے افتتاح کیلئے وزیر کھیل جہانگیر شجاع خانزادہ پہنچے تو کھلاڑیوں نے روایتی انداز میں اُن کا استقبال کیا۔

جہانگیر شجاع خانزادہ نے شٹل اچھال کر ایونٹ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ انڈور جمنازیم پنجاب کے تمام بچوں کے لیے ہے جو یہاں آکر کھیلنا چاہتا ہے۔ کھیلے، ایونٹ آرگنائز کرنے والے شہزاد لیاقت کا کہنا تھا کہ قصور میں جمنازیم زیر تعمیر ہے اس لیے وہ ایونٹ کو لاہور لیکر آئے۔ انڈر نائنٹین کے اس ایونٹ میں چھوٹے بچوں اور بچیوں نے بھی حصہ لیا، کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ ایونٹ شاندار ہے۔ کھلاڑی لاہور کاہو یا قصور کا،میدان میں کھیل کر داد پاتا ہی اچھا لگتا ہے۔