اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا

اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کیلئے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا


 (ویب ڈیسک): اسٹیٹ بینک نے اگلے دو ماہ کے لیے مانیٹری پالیسی کا اعلان کر دیا، بنیادی شرح سود پانچ اعشاریہ سات پانچ فیصد کی موجودہ سطح پر برقرار رہے گئی۔

 

اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے مطابق رواں مالی سال درآمدات میں نمایاں اضافے کے باعث کرنٹ اکاونٹ خسارے میں تیزی سے اضافہ ہوا، تاہم ریگولیٹری ڈیوٹیز کے باعث درآمدات میں کمی کی توقع ہے، جبکہ برآمدات، ترسیلات زر اور باہر سے آنے والی سرکاری رقوم میں اضافے سے زرمبادلہ کے ذخائر کی صورتحال بہتر ہونے کا امکان ہے۔

 

دوسری طرف ملک میں معاشی سرگرمیاں بہتر ہو رہی ہیں، نجی شعبے کے قرضوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، رواں مالی سال کے دوران مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھا گیا، تاہم یہ مقررہ ہدف میں رہنے کا امکان ہے، جبکہ سی پیک کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافے کا امکان ہے، ان حالات کے پیش نظر کمیٹی نے ان پالیسی ریٹ کو 5.75 فیصد پر برقرار کھنے کا فیصلہ کیا ہے۔