پی آئی ڈی بلڈنگ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،جھلس کر 4 افراد زخمی


اسلام آباد( 24نیوز )پی آئی ڈی بلڈنگ میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا،جھلس کر چار افراد زخمی ہوئے ۔وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ دفتر میں قیمتی ریکارڈ موجود تھا ۔

پی آئی ڈی آفس میں آگ لگی گئی

پی آئی ڈی آفس میں آگ لگی گئی،ریسکیو اداروں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کوششیں شروع کردی ہیں،آفس میں موجود ملازمین نے بھا گ کر جان بچائی،ابھی تک آپ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔ بلڈنگ میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کرلی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزرات اطلاعات کے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کی 6 منزلہ بلڈنگ کے ایک حصے میں آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے شدت اختیار کرلی اور بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

آگ لگنے کے باعث عمارت کا عملہ فوری طور پر باہر نکل گیا، عمارت میں موجود بعض افراد سیڑھیاں لگا کر اترے اور بعض نے کھڑکیوں سے چھلانگ لگائی جب کہ فائربریگیڈ کے عملے نے بھی موقع پر پہنچ کر اندر موجود افراد کو باہر نکالا اور عمارت مکمل طور پر خالی کرالی۔

فائر بریگیڈ کی 9 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں اور آگ بجھانے کی کوشش کررہی ہیں تاہم آگ کی شدت کی وجہ سے اس پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔