اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی


اسلام آباد( 24نیوز )   اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے  کی منظوری دے دی۔

وزیرخزانہ اسد عمر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کرنے  کی منظوری دی گئی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی اس سے  پہلے دو بار بجلی کی قیمتوں سے متعلق فیصلہ مؤخر کرچکی ہے۔ وزیرخزانہ اسد عمر نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ توقع سے کم کیا گیا ہے، واجبات کی وصولی اور گردشی قرضوں کو کم کرنے کے لیے اقدمات کیے ہیں۔ اسد عمر نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 300 روپے یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کوئی اضافہ نہیں کیا البتہ 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والوں کے لیے بجلی 10 فیصد مہنگی کی گئی ہے۔ حکومت نے زرعی شعبہ کو بڑا ریلیف دیا ہے اور بجلی کے نرخ 10 روپے 50 پیسے فی یونٹ سے کم کرکے 5 روپے فی یونٹ مقرر کیے گئے ہیں۔

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito