سعودی پیکج نے ڈالر کی قیمت گرا دی

سعودی پیکج نے ڈالر کی قیمت گرا دی


کراچی ( 24 نیوز )  معیشت کوسعودی سہارے کےبعداسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈتیزی، ہنڈرد انڈیکس 1556 پوائنٹ بڑھ گیاجبکہ  ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں بھی اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سعودی عرب کے 6 ارب ڈالر کے پیکج نے اسٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ تیزی پیدا کر دی، ہنڈرد انڈیکس 1556 پوائنٹ بڑھ گیا، اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار میں بھی 49 فیصد زیادہ ہوا ہے۔دوسری جانب ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدرمیں بھی بہتری ہوئی ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک روپے 88 پیسے کم ہو کر 132 روپے 3 پیسے رہ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 2 روپے ایک پیسے کی کمی سے 131 روپے 80 پیسے رہ گئی۔

علاوہ ازیں ڈالر کی قدر میں کمی نے سونا بھی سستا کر دیا، ایک تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے کی کمی سے 60 ہزار 700 روپے ہو گئی۔