پاکستانی شہری نے چینی خاتون کو چونا لگا دیا

پاکستانی شہری نے چینی خاتون کو چونا لگا دیا


پشاور(24نیوز) چینی خاتون کاروباری پیسے وصول کرنے پاکستان پہنچ گئی،حیات آباد کے رہائشی محمد شفیق نے ونگ لی کو 3 لاکھ امریکن ڈالر ادا کرنے ہیں۔

 پشاورکی تھانہ حیات آباد پولیس کےمطابق پشاورحیات آبادکےرہائشی محمد شفیق نے کاروبارکی مد میں ونگ لی سے کپڑا خریدا اور رقم ادا کیے بغیر پاکستان لوٹ آیا۔ونگ لی کی درخواست پرحیات آباد پولیس نے ایف آئی آر درج کرکےملزم محمد شفیق کو گرفتارکرکےچالان کرنے بعدجیل بجھوادیاگیاہے۔

چینی خاتون نے ایف آئی اے اور پاکستانی حکومت سے مدد کی اپیل کی ہےاوربتایاہےکہ  ان کاویزہ مدت ختم ہونے کو ہے اوران کےپاس مزید پیسے بھی نہیں۔ ملزم سےجب بھی رقم کا مطالبہ کیاجاتاتو شفیق دھمکیاں دیتا تھا لہذاحکومت پاکستان ان سےریکوری کرکےفوری طورپرونگ لی کی رقم اداکی جائے.