نیویارک کی دھوکے باز بھکارن

نیویارک کی دھوکے باز بھکارن


نیو یارک (ّ24 نیوز)بھکاری بھیک مانگنے کے لیے کیا کیا روپ دھارتے ہیں سوچ کر عقل دنگ رہ جاتی ہے، دنیا کے سب سے بڑے شہر نیویارک کی ایک بھکارن جس کی حقیقت جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی۔

 ایک،غریب اور بوڑھی بھکارن ، جسے نیوریاک کے ففتھ ایونیو کے علاقے کے مکین روز آتے جاتے دیکھتے ہیں، نیویارک کے اس امیر ترین علاقے کے رہنے والے بڑے سخی دل ہیں اور اس بوڑھیا کیدل کھول کر امداد کرتے ہیں،  بیساکھیوں کے سہارے ،سارا دن بھیک مانگنے کے بعد یہ بوڑھیا شام کو کہاں جاتی ہےخاتون صحافی نےاس کی کھوج لگا لی ۔

بوڑھیا ایک گاڑی میں سوار ہوتی ہے اور کیمرہ اسکا پیچھا کرتا ہے، گاڑی میں داخل ہونے والی بڑھیا اس سے برآمد نہیں ہوتی بلکہ ایک جواں سال خوبصورت عورت اس میں سے باہر نکلتی ہے ۔ یہ عورت بلکل ٹھیک ٹھاک ہے اور سیدھا چل سکتی ہے،اس نے مہنگے ڈیزائنر کپڑے پہن رکھے ہیں، 

بھکارن مہنگے علاقے کی ڈیزائن جیولری، کپڑے اور جوتے خریدتی ہے اور رات کو بہت امیر علاقے میں اپنے گھر پہنچتی ہے۔

اگلی صبح پھروہ گاڑی میں بیٹھے بیٹھے کپڑے بدل لیتی ہے اور بھکارن بن کر بھیک مانگنا شروع کر دیتی ہے ۔  خاتون صحافی نےاس سے اس کی اصلیت جاننا چاہی مگر بھکارن نے اسے لفٹ نہ کرائی۔

 

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔