دورہ امریکہ،وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات

دورہ امریکہ،وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقات


( 24نیوز ) وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی، خطے کی کشیدہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ترک صدر رجب طیب اردگان اور اٹالین ہم منصب، چینی وزیرخارجہ اور ورلڈ بینک کے صدر سے بھی ملے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی دورہ امریکہ کے دوران عالمی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے،نیویارک میں عمران خان نے ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، ملاقات خطے اور کشمیر کی صورتحال پر مشاورت دو طرفہ تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، ایرانی صدر حسن روحانی سے بھی وزیراعظم نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ امور اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین جزو ہیں، ہندوستان کے یکطرفہ اقدام اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورت حال کے حوالے سے چین کا تعاون قابل تحسین ہے, علاوہ ازیں وزیراعظم کی ورلڈ بینک کے صدر مسٹر ڈیوڈ مالپاس اوراور اٹلی کے وزیر اعظم گیسیپی کانٹے اور سوئس وزیرِ اعظم ایولی مئیر سے ملاقات ہوئی۔

 وزیراعظم نے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی سے بھی ملاقات کی، اقوام متحدہ ہیڈوکوارٹرز میں ہونے والی ملاقات میں خطے سمیت عالمی صورت حال اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ترین جزو ہیں، ہندوستان کے یکطرفہ اقدام اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورت حال کے حوالے سے چین کا تعاون قابل تحسین ہے ، دونوں ممالک کے درمیان وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوئی ۔

وزیراعظم کا مزید کہناتھا کہ بھارت کی جانب سےمقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل کرفیو کی آڑ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے،دونوں رہنماوں نےخطے کے امن واستحکام کیلئے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔