طلبہ و طالبات کیلئے نئی مشکل کھڑی

طلبہ و طالبات کیلئے نئی مشکل کھڑی


( 24نیوز ) پنجاب کے میڈیکل کالجز میں اسلام آباد کےطلبہ و طالبات کوداخلے سے روکنے کا نوٹیفکیشن چیلنج کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد ڈومیسائل کی طالبات نے پنجاب میں کوٹہ ختم کرنے کا آرڈر اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ،درخواست میں کہا گیا کہ عدالت اسلام آباد کے طلبہ و طالبات کو پنجاب داخلے سے روکنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے،درخواست میں کہا گیا کہ اخبار اشتہار میں اسلام آباد کے طلبا و طالبات کو پنجاب میں داخلے کے لیے اہل قرار دیا گیا، انٹرمیڈیٹ میں 94 فیصد نمبر لینے والی طالبہ کو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے نااہل کر دیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہعدالت اسلام آباد کے طلبہ و طالبات کو پنجاب داخلے سے روکنے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔