طالبہ نمرتا کی ہلاکت کا معاملہ، بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے کی ٹرانزکشنز کا انکشاف

طالبہ نمرتا کی ہلاکت کا معاملہ، بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے کی ٹرانزکشنز کا انکشاف


کراچی( 24نیوز )لاڑکانہ میں طالبہ نمرتا کماری کی ہلاکت کیس کی تفتیش جاری ہے،پولیس نے نمرتا کے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرلی،نمرتا کے بینک اکاؤنٹ سے لاکھوں روپے کی ٹرانزکشنز کی گئیں۔

تفصیلات کےمطابق  لاڑکانہ میں آصفہ ڈینٹل کالج کی طالبہ نمرتا کماری کی ہلاکت کیس کی تفتیش جاری ہے، پولیس نےبینک اکاؤنٹ کی تفصیلات حاصل کرلی،نمرتا کی بینک اسٹیٹمنٹ میں لاکھوں روپے کی ٹرانزیکشنز سامنےآ گئیں، نمرتا کے اکاؤنٹ سے رقم کے ترسیل پر تحقیقاتی اداروں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا، تحقیقاتی اداروں نے بینک ٹرانزیکشنز کی روشنی میں تفتیشی دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ کر لیا، نمرتا کماری کی کیمیکل رپورٹ میں زہر نہ دیئے جانے کی تصدیق بھی کی گئی، ہسٹرو پیتھالوجی رپورٹ کچھ روز میں آئے گی۔

گزشتہ روزلاڑکانہ میں نمرتا کماری کےکلاس فیلو مہران ابڑو نے بیان دیا تھا کہ میں اور نمرتا ایک دوسرے کی محبت میں گرفتارتھے اور دونوں شادی کرنا چاہتے تھے، نمرتا کماری اور مہران ابڑو کی شادی میں مہران ابڑو کی والدہ افروز رکاوٹ بنی ہوئی تھی،والدہ افروز نے ایک ماہ قبل نمرتا کماری کو رشتے سے انکار کردیا تھا۔

رشتے سے انکار کے بعد نمرتا کماری ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئی اور علاج کرانے لگی، نمرتا کماری مہران ابڑو کو چار سال سے خرچہ دیتی رہی، اے ٹی ایم کارڈ کے اختیارات بھی مہران ابڑو کے ہاتھ تھے، مہران ابڑو کی دو بہنیں باکھ اور کومل کو بھی نمرتا کماری شاپنگ کراتی رہی۔