کراچی، شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک

کراچی، شہری کی فائرنگ سے 2 ڈاکو ہلاک


کراچی(24نیوز) کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں بہادر شہری نے گھر میں داخل ہونے والے دو ڈاکوؤں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا. ملزمان کے دو ساتھی بھی فرار ہوئے۔

علی الصبح کراچی کے علاقے شاہ لطیف سیکٹر بی میں وکیل کے گھر میں داخل ہونے والے دو ڈاکو بہادر وکیل کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے. پولیس کے مطابق چار ملزمان ڈکیتی کی نیت سے گھر میں داخل ہوئے , اہل خانہ کے شور مچانے پر دو ملزمان فرار ہوگئے جبکہ دو ملزمان نے مزاحمت کی, بہادر شہری نے فائرنگ کرکے دونوں ڈاکووں کو ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی شناخت خمیسو ولد اکھوانو اور شہزور ولد پگھیل کے نام سے کر لی گئی، جو شکارپور کے رہائشی تھے, ملزمان ماضی میں بھی متعدد ڈکیتی , اسٹریٹ کرائم اور سنگین جرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے , فرار ملزمان کی تلاش کا عمل بھی جاری ہے ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔