جہیز قوانین میں بڑی ترامیم کا فیصلہ

جہیز قوانین میں بڑی ترامیم کا فیصلہ


( 24نیوز )وفاقی حکومت نے جہیز قوانین میں ترمیم کے لئے پنجاب حکومت کو ہدایات جاری کردیں،  نکاح نامے میں جہیز کی مکمل تفصیلات درج کرنا ہوگی،علیحدگی کی صورت میں لڑکی کو جہیز واپس کرنا پڑے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیملی لاء میں ترامیم کرنے کی ہدایت کردی،جہیز ایکٹ میں تبدیلی کے لئے پنجاب حکومت کو تجاویز بھجوا دیں،جہیز ایکٹ کے تحت نکاح نامہ کے ساتھ جہیز کی مکمل تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی، نکاح نامہ کے ساتھ جہیز کی تفصیلات پر مشتمل تصدیق شدہ فارم لگایا جائے گا۔

اختلاف یا لڑائی جھگڑے کی صورت میں فارم پر درج اشیاء کا کلیم داخل کرایا جا سکے گا، متعلقہ ادارے فارم کے مطابق لڑکی کو حق واپس دلوانے کے مجاز ہوں گے،محکمہ بلدیات پنجاب نے وفاقی حکومت کی تجاویز پر محکمہ قانون سے رائے مانگ لی، ترامیم سے جہیز کے معاملے پر لڑائی جھگڑے کو بہتر طریقے سے حل کیا جا سکے گا۔