اقرا عزیز نے بڑی آفر ٹھکرادی

اقرا عزیز نے بڑی آفر ٹھکرادی


لاہور(ویب ڈیسک)بھولے کی نوری ،ارسل کی جیا نے بڑی آفر ٹھکرادی ، اقرا عزیز نے  رنگ گورا کرنے والی کریموں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے کریم کا اشتہار کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اقرا عزیز کے منگیتر یاسرحسین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤئنٹ پراقرا کے اس مثبت فیصلے پر انہیں سراہا،اداکار یاسر حسین نے لکھا کہ ‘اقرا کل جو تم نے کیا اس کے بعد سے میں آپ سے اب مزید محبت کرتا ہوں، یہ بات آپ سب کو بتانا ضروری نہیں ہے کیونکہ یہ ایک بہترین کام ہے، کل اقرا نے ایک رنگ گورا کرنے والی کریم کا اشتہار کرنے سے منع کردیا، جو کہ معاشرے میں احساس کمتری کو فروغ دینے کے بہت سارے پیسے بھی دے رہے تھے‘۔

یاسر نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ جرات مندانہ اور صحیح قدم اُٹھایا ہے آپ نے، بے شک کسی گورے کو کسی کالے اور کسی کالے کو کسی گورے پر کوئی فضیلت نہیں، اللہ نے ہمیں جیسا بنایا ہے اُسی میں خوش رہیں۔

واضح رہے کہ رواں برس لکس اسٹائل ایوارڈ 2019 کے دوران ستاروں کی جھرمٹ میں اداکار یاسر حسین نے اقراء عزیز کو شادی کی پیشکش کی جس پر اداکارہ نے ہاں کردی تھی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer