تیسری شادی بھی ناکام؟کپتان کی پیرنی میکے جا بسی

02:25 PM, 25 Apr, 2018

احمد علی کیف

اسلام آباد(24نیوز) افواہیں کب خبرکاروپ لے لیں پتا نہیں چلتا لیکن عمران خان کوافواہیں اکثرہی مہنگی پڑتی ہیں۔ ایک دفعہ پھرافوہ سازفیکٹریوں کاکہنا ہےعمران خان کی بیگم بشریٰ مانیکا ناراض ہوکرمیکے چلی گئیں۔

کیاکپتان پھرآؤٹ ہوگئے، عمران خان اوربشری کی شادی افواہوں کی زد میں آگئی۔ عمران خان کے تیسرے جیون بندھن پر بھی علیحدگی کے بادل چھانے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ مالی سال بجٹ کی دستاویزات ٹوئنٹی فور نیوز کو موصول

نجی اخبارکے مطابق چیئرمین عمران خان اور اہلیہ بشریٰ مانیکا کے تعلقات شادی کے آغاز میں ہی سرد مہری کا شکار ہو گئے ہیں ۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بشریٰ مانیکا اپنے خاوند سے ناراض ہو کر بنی گالہ چھوڑ کر میکے جا چکی ہیں۔

صرف یہی نہیں بلکہ بشریٰ مانیکا کومیکے ایک ماہ سے بھی زیادہ کاعرصہ گزرچکا ہے۔ دونوں میں ناراضگی کی وجہ بشریٰ مانیکا کے سابق شوہر سے ہونے والے ایک بیٹے کی بنی گالہ آمد اور رہائش بنی جبکہ دونوں کے درمیان دوری کا یہ دورانیہ بھی غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے۔

اہم خبر: خواتین کے ناز نخرے اورادائیں کیسے؟آپ بھی جانیے

اخبارکی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بشریٰ مانیکا کے پہلے شوہر سے ایک بیٹا بنی گالہ میں ٹھہرا تو عمران خان اور بشریٰ مانیکا میں اختلافات پیدا ہو گئے کیونکہ دونوں میں یہ معاہدہ ہوا تھا کہ ان کے خاندان سے کوئی بھی آدمی زیادہ عرصہ کےلئے بنی گالہ میں قیام نہیں کرے گا۔

ضرور پڑھیں:غداری سے بچ گئے

ضرور پڑھیں: بھائی نے میری بیٹیوں کے ساتھ۔۔گلوکارہ نازیہ اقبال نے بھیانک انکشاف کردیا

اس کے علاوہ حیران کن پہلو یہ بھی ہے کہ بشریٰ مانیکا کےناپسندیدہ کتے بھی گھر واپس آ چکے ہیں ۔ بشریٰ مانیکا سمجھتی تھیں کہ کتوں کی موجودگی میں عبادت اور وظائف میں خلل آتا ہے اور اسی بنا پر کتوں کو گھر سے بے دخل کیا گیا تھا لیکن خیر و برکت کی عدم موجودگی کی بنا کر نکالے گئے کتے گھر واپس کیوں آ گئے؟

مزیدخبریں