اسحاق ڈارنےسوشل میڈیا پرقرضوں کے حوالے سے بیان جاری کردیا

 اسحاق ڈارنےسوشل میڈیا پرقرضوں کے حوالے سے بیان جاری کردیا


(24 نیوز) سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈارنےسوشل میڈیا پرقرضوں کے حوالے سے بیان جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ بات جھوٹ ہے کہ ن لیگ نے اپنےدورِحکومت میں پندرہ ہزارارب روپے کے قرضے لئے۔ ن لیگ نے اپنے دورمیں نوہزاردو سوارب روپے کے قرضے لئے، ن لیگ نے قرضے لے کرمہنگائی کم کی۔ اپنے پانچ سالہ دور میں اور  پیپلزپارٹی کے دور میں قرض پانچ ہزار آٹھ سو ارب تھے اور چار سو چھہٹر ارب ڈپوزٹ تھے جو مشرف نے چھوڑے تھے،  جب پی پی پی نے حکومت چھوڑی تو قرضے چودہ ہزار دو سو بانوے تھے اور ڈپوزٹ آٹھ سو چونتیس ارب تھے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ ن لیگ نے قرضے لے کر پاکستان میں انفراسٹکچر کا جال بچھایا ۔  پاکستان میں کمیونیکیشن سیکٹر کو ڈویلپ کیا، موٹروے کے خواب کو پورا کیا ، گوادر ٹو کوئٹہ کو ملانے کیلئے کام کیا اور حکومت میں آنے کے بعد انفلیشن ریٹ کو کم کیا ۔

پی ٹی آئی اب پاکستان کے قرضے میں اضافہ کرنے جا رہی ہے ان کے بیان تھے کہ قرضہ نہیں لیں گے خودکشی کر لیں گے؟ ن لیگ نے بھی پچھلی حکومتوں کے قرضے واپس کئے اگر پی ٹی آئی دھرنے نہ دیتی, چائنی صدر کو آنے سے نہ روکتے توپاکستان ابھی مزید ترقی کر رہا ہوتا۔