سندھ کے منہ زور افسر حکومت کیلئے پریشانی بن گئے


کراچی( 24نیوز ) حکومت سندھ کے مختلف کیڈر کے افسران کے درمیان تقرریوں اور ترقیوں پر تنازعہ شدت اختیار کرگیا ، تنازع سے تنگ آکر چیف سیکریٹری سندھ نے کمیٹی قائم کردی جو افسران کی ترقیوں میں تمام کیڈر کے شیئرنگ فارمولے پر سفارشات مرتب کرے گی۔
سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن آصف حیدر شاہ کو کمیٹی کا چیئرمین مقرر کرکے باضابطہ طورپر نوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا،افسران کے تنازعے کے حل کے لیے سیکریٹری آصف حیدرشاہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی میں صوبے میں کام کرنے والے تمام کیڈرکے افسران کو نمائندگی دی گئی ہے۔
جس میں سیکریٹری سرمایہ کاری عمران عطاسومرو،ڈاریکٹرجنرل سعید منکنی جواورممبرلینڈ یوٹیلائزیشن سندھ وہاب سومروشامل ہیں جبکہ کمیٹی میں وفاقی ایڈمنسٹریشن سروس کے تین نمائندے ، ایکس پی سی ایس اور صوبائی سیکریٹریٹ سروس کی نمائندگی بھی موجود ہے۔
تشکیل کردہ کمیٹی سندھ میں کام کرنے والے تمام افسران کی ترقیوں میں تمام کیڈر کے شئیرنگ فارمولا پر اپنی سفارشات مرتب کرے گی ۔