پنجاب کابینہ کے متوقع وزراءاور ان کی وزارتیں


لاہور( 24نیوز ) پنجاب میں وزارتوں کا معاملہ،، صحت اور تعلیم کے شعبوں کے دو ،دوحصے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیاہے، صحت اور تعلیم کی کارکردگی بہتر رکھنے کےلئے دو وزراءبھی ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق صحت اور تعلیم کے شعبوں کے دو ،دوحصے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاگیا ہے جس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے وزرا کا انتخاب بھی کر لیا گیاہے،ڈاکٹر یاسمین راشد پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کی وزیر ہوں گی، ڈاکٹراخترسپیشلائز ہیلتھ کیئر کے وزیرہوں گے،جبکہ ڈاکٹرمراد راس کو ہائرایجوکیشن کا قلم دان دیا جائے گا،پرائمری ایجوکیشن کاقلم دان بھی کسی رکن اسمبلی کودیا جائےگا۔

عبدالعلیم خان کو وزارت بلدیات اورسی اینڈڈبلیو ملے گی ، عبدالعلیم خان وزیرداخلہ بننے کی خواہش بھی رکھتے ہیں،سابق آئی جی کے پی کے ناصرخان درانی کوداخلی امورکاسربراہ بنایاجائیگا ،ناصرخان درانی بطور وزراعلیٰ ایڈوائزر کام کریں گے اور وزارت داخلہ کے معاملات بھی دیکھیں گے۔

انفارمیشن کاایڈیشنل چارج اسلم اقبال کودیئے جانے کا امکان ہے،خزانے کا قلم دان حسنین بہادردریشک یامخدوم ہاشم جواں بخت کوملے گا۔ میاں محمود الرشید کوہاوسنگ کی وزارت ملے گی پارلیمانی امور راجہ بشارت کے سپرد ہونگے۔