زعیم قادری کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

زعیم قادری کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ


لاہور(24نیوز)  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے باغی رہنما اور سابق صوبائی وزیر زعیم قادری نے آزاد حیثیت ختم کر کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق زعیم قادری نے این اے 133 سے آزاد حیثیت سے الیکشن لڑا تھا لیکن بدقسمتی سے انہیں الیکشن میں بدترین شکست ہوئی۔اب  ذرائع کے مطابق زعیم قادری نے حکمران جماعت تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا جس کا باقاعدہ اعلان وہ آئندہ دو روز میں کریں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما زعیم قادری نے 21 جون کو اعلان بغاوت  کرتے ہوئے نون لیگ کو خدا حافظ کہہ دیا تھا، انھوں نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ حمزہ شہباز لاہور تمھارے باپ کی جاگیر نہیں، میں مالشیا نہیں ہوں، تمھاری نوکری نہیں کروں گا، لوگ جانتے ہیں آپ 10سال کسی سے نہیں ملے، تم اپنے بوٹ پالشیوں کو لاؤ ،الیکشن لڑو، میرا الیکشن تمہارے ساتھ ہے۔

وقار نیازی

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔