سندھ کابینہ کے ارکان سعید غنی، مرتضی وہاب نے تبدیلی پر تیر چلا دیئے


24نیوز : سندھ کابینہ کے ارکان سعید غنی اور بئریسٹر مرتضی وہاب نے تبدیلی پر ہی تیر چلا دیئے کہتے ہیں عمران خان نے تبدیلی کے نعرے لگائے تو سندھ میں ایسے گورنر کو کیوں لائے۔

پیپلز پارٹی میڈیا سیل میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی اور مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے تیر کا رخ تبدیلی کی جانب موڑ لیا اور کہا کہ تبدیلی یہ آئی کے پشاور میں 97 فیصد گھرانوں نے قربانی کی اور لاہور میں جانوروں کی آلائشوں کا وزن بڑھ گیا۔مشیر قانون بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ آئین میں گورنر سندھ کی تعلیمی قابلیت کا کوئی مسئلہ نہیں تاہم عمران خان نے جو تبدیلی کے دعوے کئے تو ایسے شخص کو گورنر کیوں بنایا گیا۔

سندھ کابینہ کے ارکان نے عید قربان پر صفائی کے کام میں میئر کراچی اور ڈی ایم سیز کے چیئرمین نے بھرپور تعاون کیا ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito