مسافر کوچ اورٹرک میں تصادم، تین افراد جاں بحق

مسافر کوچ اورٹرک میں تصادم، تین افراد جاں بحق


( 24نیوز ) شکارپور کے قریب انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ اورٹرک میں تصادم سےبچی سمیت 3افراد جاں بحق اور15سے زائد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ سندھ کے ضلع شکارپور میں انڈس ہائی وے کے قریب خوفناک حادثہ پیش آیا، مسافر کوچ سامنے سے آتے ہوئے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں بچی سمیت 3 افراد جاں بحق اور15سے زائد زخمی ہوگئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا، ریسکیو ذرائع کا کہناتھا کہ زخمیوں میں 4کی حالت نازک ہے جس سے مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔