ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل

ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل


لندن(24 نیوز)ایشز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ دلچسپ مرحلے میں داخل ہوگیا۔ انگلینڈ کو فتح کے لیے مزید 203رنز اور آسٹریلیا کو 7وکٹوں کی ضرروت ہے، انگلینڈ چوتھے دن کے کھیل کا آغاز 156رنز 3 کھلاڑی سے شروع کرے گا،جوروٹ 75اوربین اسٹوکس 2رنزکیساتھ وکٹ پرموجود ہیں۔

ایشزسیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز آسٹریلیا دوسری اننگز میں246 رنز بناکرآؤٹ ہوگئی،مارنس لابوس چین نے 80رنز کی اہم اننگز کھیل کر آسٹریلیا کو 359رنز کا ہدف دینے کے قابل بنایا۔۔ان کے علاوہ کوئی آسٹریلوی کھلاڑی بڑی اننگز نہ کھیل سکا۔

انگلینڈ کی طرف سے بین اسٹوکس 3،آرچراوربراڈ نے2،2 جبکہ ووکس اورلیچ ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 179رنز بنائے تھے پہلی اننگز میں بھی مارنس لابوس چین نے 74رنزکی اننگز کھیل کرآسٹریلیا کوتباہی سے بچایا تھا،ان کے علاوہ ڈیوڈوارنرنے 61رنزبنائے تھے۔

انگلینڈکی پہلی اننگزمیں کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی اورپوری ٹیم صرف 67رنزپرڈھیرہوگئی، آسٹریلیا کے ہیزل ووڈ نے 5 اورپیٹ کمنز نے 3کھلاڑیوں کوٹھکانے لگایا، آسٹریلیا کوپانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے سیریز کا دوسرا میچ بارش کے باعث مکمل نہ ہوسکاتھا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer