آسمانی بجلی گرنے سے 6شائقین زخمی

آسمانی بجلی گرنے سے 6شائقین زخمی


واشنگٹن( 24نیوز )ورلڈگالف ٹورچیمپئن شپ مقابلوں کے دوران آسمان بجلی گرنے سے 6شائقین زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست جارجیا میں جاری مقابلوں کے دوران اچانک آسمانی بجلی آن گری جس سے 6 تماشائی زخمی ہوئے،کیمرے کی آنکھ نے آسمانی بجلی گرنے کے مناظر محفوظ کرلیے،حادثے کے باعث کھیل کوبھی روکنا پڑا۔

واقعہ کے بعدمتاثرہ افراد کو فوراً ہسپتال منتقل کردیا گیا، ہسپتال ذرائع کا کہناتھا کہ زخمی ہونے والے افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے تاہم ان کی اچھی طرح دیکھ بھال کی جارہی ہے۔