کابل کے انتہائی حساس علاقے میں دھماکا، 5 افراد ہلاک


کابل ( 24 نیوز)افغانستان کے دارلحکومت کابل کے انتہائی حساس علاقے میں دھماکا  ہوا ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا  تھا  کہ حملہ افغانستان کی خفیہ ایجنسی کے مرکزی دفتر کے قریب ہوا  جس کے نتیجے میں اب تک پانچ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔

افغان میڈیا کے مطابق دارالحکومت کابل کے علاقے پی ڈی 9 میں واقع عبدالحق سکوائر میں این ڈی ایس کے دفتر کے قریب خود کش حملہ ہوا ہے ۔ دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ ریسکیو آپریشن بھی جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ متعدد لوگ زخمی بھی ہیں ۔