ملکی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات قابلِ تعریف ہیں:آرمی چیف

ملکی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات قابلِ تعریف ہیں:آرمی چیف


 راولپنڈی (24 نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک ملکی ترقی میں مسیحی برادری کی خدمات قابل تعریف ہیں۔ وطن کے دفاع کے لیے مسیحی کمیونٹی کا کردار فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے مسیحی برادری سے اظہارِیکجہتی کے لیے راولپنڈی کے چرچ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مسیحی برادری کو کرسمس پرمبارکباددی۔ پاکستان کی ترقی اور دفاع میں کمیونٹی کی خدمات کوخراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ وطن کے دفاع کے لیے مسیحی برادری کا کردار اہم رہا ہے۔ انہوں نے تعلیم صحت ،سماجی بہبود سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لیے بھی مسیحی برادری کی خدمات کو سہراہا۔

انٹر سروسز پبلک ریلشنز کے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی بھی آرمی چیف کے ہمراہ موجود تھے۔