اڈیالہ سے کوٹ لکھپت تک کا سفر تمام ہوا



اسلام آباد( 24نیوز )سابق وزیر اعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے کوٹ لکھپت جیل لاہور منتقل کردیا گیا۔انہیں خصوصی طیارے میں پنڈی سے لاہور لایا گیا،کارکنوں کی ایک بڑی تعداد جیل کے باہر جمع ہے،کارکنوں کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں۔

اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل کا سفر 

سابق وزیر اعظم نواز شریف کا اڈیالہ سے کوٹ لکھپت جیل کا سفر شروع ہوگیا،ان کو نور خان ائیر بیس سے خصوصی طیارے پر لاہور لایا جارہا ہے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کی ٹیم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے لے کر لاہور کے لیے روانہ ہوگئی اور سابق وزیراعظم کو سخت سیکورٹی حصار میں منتقل کیا جارہا ہے،اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کی بڑی تعداد اڈیالہ جیل کے باہر موجود رہی، کارکنان نے جیل کے باہر نواز شریف کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے نیب ریفرنسز پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کو 7 سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی جب کہ عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس میں سابق وزیراعظم کو بری کیا۔

سابق وزیراعظم نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ انہیں اڈیالہ جیل کے بجائے کوٹ لکھپت بھیجنے کے احکامات جاری کیے جائیں جس پر جج ارشد ملک نے ان کی درخواست منظور کرلی تھی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer