وزیراعظم کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد

وزیراعظم کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد


اسلام آباد(24نیوز) وزیر اعظم عمران خان کی مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکبادی، دنیا بھر کی مسیحی برادری کو فرحت اور سلامتی سے مزیّن کرسمس مبارک ہو۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم پاکستان عمران خان نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکبادی،پاکستان میں گرجاگھروں میں خصوصی عبادات، خوشی کے گیت گائے گئے،ملکی ترقی اور سلامتی کی دعائیں مانگی گئیں،ملک کو محبت کا گہوارہ بنانے کا عزم کیا گیا، جبکہ ٹوئنٹی فور نیوز کی طرف سے بھی مسیحی برادری کوکرسمس کی مبارکبادی گئی۔

وزیر اعظم عمران خان نے اپنے پیغام میں مسیحی برادری کو کرسمس کی مُبارکباد دی،اور اُنکے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔@ImranKhanPTI#MerryChristmas pic.twitter.com/mi8ySFA59i

علاوہ ازیں دنیا بھر میں کرسمس کی خوشیاں ،فن لینڈ،کروشیا اور ماسکو میں ہرطرف روشنیاں ہی روشنیاں جگمگا رہی ہیں، ویٹی کن سٹی میں مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا جبکہ پوپ فرانسس نے رسومات ادا کرائیں،لوگوں کو خوشیاں بانٹنے کی نصیحت، مادیت چھوڑ کر غریب پرور بننےکا مشورہ دیا گیا۔

مزید اہم خبروں کیلئے لنک پر کلک کریں: https://www.youtube.com/channel/UCcmpeVbSSQlZRvHfdC-CRwg/videos

M.SAJID KHAN

CONTENT WRITER