امریکامیں پاکستانی سفیر نے عہدہ چھوڑ دیا

 امریکامیں پاکستانی سفیر نے عہدہ چھوڑ دیا


واشنگٹن( 24نیوز ) مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں تعینات کیے جانیوالے سفیر اپنے عہدے سے سبکدوش ہوگئے، علی جہانگیر صدیقی کو رواں برس 8 مارچ کو امریکا میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا تھا، انہوں نے 30 مئی کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔

علی جہانگیر صدیقی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ اعتماد کی جو کمی تھی وہ اب دور ہوتی جارہی ہے، محکمہ خارجہ کے حوالے سے دیکھیں تو ماضی میں پریس ریلیز میں فرق ہوتا تھا، حتیٰ کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی امریکی ہم منصب مائیک پومپیو سے ملاقات کے بعد بھی پریس ریلیز میں فرق نہیں تھا جبکہ وائٹ ہاو¿س یا نیشنل سکیورٹی کونسل کے حوالے سے دیکھیں تو جنوری میں پاکستان کے لیے بعض منفی ٹوئیٹس سامنے آئیں۔

اب ہم ایسے نکتے پر آگئے ہیں کہ صدر ٹرمپ نے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھ کر افغانستان کے حوالے سے مدد مانگی ہے،ا اعتماد کام کے ہی سے آتا ہے، ہم افغانستان کے علاوہ بھی امریکا کے ساتھ کئی امور پر مل کر کام کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت نے وسیع البنیاد تعلقات قائم کرنے میں کچھ پیشرفت کی ہے، لیکن افغانستان کا مسئلہ بہتر ہونے تک تعلقات وسیع البنیاد ہونے میں وقت لگے گا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer