وزیر اطلاعات فواد چودھری کی مریم اونگزیب سے ملاقات

وزیر اطلاعات فواد چودھری کی مریم اونگزیب سے ملاقات


اسلام آباد (24 نیوز) وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اونگزیب سے ملاقات کی، ملاقات میں مریم اورنگزیب نے وزیر اطلاعات کی توجہ فلم اور کلچرل پالیسی پر عملدرآمد میں تاخیر کی جانب مبذول کرائی۔ اطلاعات تک رسائی کے حق سے متعلق کمشن کے حوالے سے بھی تاحال عملدرآمد کا مرحلہ درپیش ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات وزیر اطلاعات فواد چودھری کے چیمبر میں ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پی ٹی وی میں جاری بحران اور ملازمین وپینشنرز کے مسائل پر بات کی۔ سابق وزیراطلاعات نے میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی کامعاملہ قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی اطلاعات میں لانے پر زور دیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے ان مسائل کے حل کے حوالے سے تعاون کی یقین دہانی کی گئی۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کل سہ پہر وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں وزارت اطلاعات اور اسکے ماتحت اداروں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوگا۔ سرکاری ٹی وی کے حوالے سے حالیہ اختلافات کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔