نو ہزار سال پہلےغار میں رہنے والی 18 سالہ لڑکی کا چہرہ تیار کرلیا گیا


یونان(24نیوز) سائنسدانوں نے نو ہزار سال میں پہلےغار میں رہنے والی 18 سالہ لڑکی کا چہرہ دوبارہ تیار کر لیا، جو یونان کے دارالحکومت ایتھنز کے عجائب گھر میں توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈھانچہ 1993ء میں دریافت کیا گیا تھا۔ اس لڑکی کا چہرہ تیار کرنے والی ٹیم کے سربراہ پروفیسر مینولس پاپا گریگوراکیس کا کہنا ہے کہ اسے ٹیراکوٹا سے تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اس کے دانتوں اور ہڈیوں کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ لڑکی کی عمر پندرہ سے اٹھارہ سال کے درمیان تھی۔ اس کا نچلا جبڑا آگے کو نکلا ہوا ہے۔