وزیر اعلیٰ خواجہ حمیدالدین سیالوی کو منانے کیلئے سیال شریف پہنچ گئے


سرگودھا (24نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف پیر آف سیال شریف خواجہ حمیدالدین سیالوی کو منانے کیلئے سیال شریف پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سرگودھا میں سیال شریف پہنچ گئے ہیں جہاں وہ خواجہ حمیدالدین سیالوی سے ملاقات کریں گے اور انہیں منانے کی کوشش کریں گے۔ شہباز شریف کی آمد پر اہلسنت و جماعت پنجاب کے صدر پیر ریاض الحسن شاہ اور نظام الدین سیالوی نے ان کا استقبال کیا جبکہ ن لیگ کے مستعفی ہونے والے ارکان اسمبلی غلام بی بی بھروانہ اور محمد خان بلوچ بھی آستانہ عالیہ سیال شریف میں موجود ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی خواجہ حمیدالدین سیالوی سے صاحبزادہ محمد قاسم کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوگی جس میں وہ پیر آف سیال شریف کو منانے کی کوشش کریں گے۔ ملاقات میں خواجہ حمیدالدین سیالوی کی جانب سے سات دن کی ڈیڈ لائن کے بعد احتجاج کی کال دی گئی تھی وہ واپس لینے اور رانا ثنا اللہ کے استعفیٰ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوگی۔