بینکوں سے لئے رکارڈ قرضے بھی حکومت کے اخراجات پورے نہ کر پائے

بینکوں سے لئے رکارڈ قرضے بھی حکومت کے اخراجات پورے نہ کر پائے


اسلام آباد(24نیوز) رکارڈ قرضے ،نان اسٹاپ خرچے،بھاری قرضے بھی حکومتی اخراجات پورے نہ کرپائے، حکومت نے نئے سال کے پہلے 2 ہفتوں کے دوران 1 کھرب 3 ارب 74 کروڑ کے نئے نوٹ جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک نے سال 2018 کے پہلے 2 ہفتوں کے دوران حکومت کی طرف سے مجموعی طور پر 1 کھرب 3 ارب 74 کروڑ 12 لاکھ روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کیے گئے۔ جاری شدہ نوٹوں کی مجموعی مالیت ملکی تاریخ میں پہلی بار 42 کھرب 63 ارب 99 کروڑ 64 لاکھ روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ مارکیٹ میں زیر گردش نوٹوں کا مجموعی حجم ایک کھرب 3 ارب 80 کروڑ 36 لاکھ کے اضافے سے 42 کھرب 63 ارب 87 کروڑ 34 لاکھ سےتجاوزکرگیا۔

اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت اخراجات اپنی آمدنی کے مطابق کرنے کی بجائے قرض لینا اور نئے نوٹ چھاپنا شروع کر دیتی ہے۔ جس کا تنیجہ عوام کو مہنگائی کی شکل میں بھگتنا پڑتا ہے۔