پاکستانی ٹیم کیویز کی سر زمین پر200رنز بنانے والی پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی


آکلینڈ(24نیوز) نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بلے باز فارم میں واپس آئے تو پھر ایک ساتھ کئی ریکارڈ اپنے نام کر لئے۔ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیسری مرتبہ دو سو یا اس سے زائد رنز اسکور کئے۔ پاکستان نے پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایشیا سے باہر 200 رنز کا ہندسہ عبور کیا۔

 نیوزی لینڈ کی سر زمین پر مسلسل شکستوں کے بعد شاہین جاگ اٹھے ۔ کیویز کے خلاف دوسرے ون ڈے میں 48 رنز کے واضح مارجن سے کامیابی اپنے نام کرلی۔

آکلینڈ کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان بلے بازوں نے کیوی باؤلرز پر پوری سیریز کا غصہ اُتار دیا۔ آکلینڈ میں پاکستانی ٹیم نے بیٹنگ شروع کی تو احمد شہزاد اور فخر زمان نے کیوی باؤلرزکی دل کھول کر پٹائی کی۔ احمد شہزاد کے بعد بابر اعظم نے قومی بیٹنگ کی کما ن سنبھالی۔ پاکستان نے چار وکٹوں پر 201 رنز اسکور کیے۔

پاکستانی ٹیم نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تیسری مرتبہ دو سو یا اس سے زائد رنز اسکور کئے۔ پاکستان نے پہلی مرتبہ ایشیا سے باہر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دو سو سےزائد رنز اسکور کئے۔

نیوزی لینڈ کی سر زمین پر ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں پانچویں مرتبہ دو سو یا اس سے زائد رنز اسکور ہوئے۔ پاکستانی ٹیم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کیویز سر زمین پر دو سو یا اس زائد رنز بنانےوالی پہلی ایشیائی ٹیم ہے۔