لاہور ہائیکورٹ کا زینب قتل کیس روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے کا حکم


لاہور (24 نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کو زینب قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے انسداد دہشت گردی عدالت کو زینب قتل کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ کیس کا فیصلہ چالان پیش ہونے کے بعد صرف سات دن میں کردیا جائے۔ ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ مانیٹرنگ محمد کلیم خاں نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کی پولیس کو جلد ازجلد چالان پیش کرنے کی ہدایت، ننھی بچیوں کے قاتل کو جلد انجام تک پہنچایا جائے۔