چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے متعلق اہم اجلاس

چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت ترقیاتی منصوبوں کے متعلق اہم اجلاس


کراچی(24 نیوز) چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ کی زیر صدارت لاڑکانہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا،  اجلاس میں جیکب آباد، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور کشمور اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس میں محکمہ تعلیم، صحت، بلدیات، ورکس اینڈ سروسز، لائیو اسٹاک، کلچر، آبپاشی، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور دیگر محکموں کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاڑکانہ ڈویژن کے 314 منصوبوں کے لئے 4021 ملین رکھے گئے ہیں اور  جون 2019 تک 150 منصوبے مکمل کر لئے جائیں گے۔

اجلاس میں تمام محکموں کے سیکریٹریز، کمشنر لاڑکانہ ڈپٹی کمشنرز، تمام چیف انجینیئر اور دیگر افسران نے شرکت کی۔  چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز علی شاہ نے ہدایت جاری کی کہ منصوبوں کو وقت پر مکمل کیا جائے کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، منصوبوں میں کام کے معیار کو برقرار رکھا جائے اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنرز معیار کو یقینی بنائیں۔