طیب اردگان ایک بار پھر ترک صدر منتخب،حامیوں کا جشن


انقرہ( 24نیوز ) رجب طیب اردگان ایک بار پھر ترکی کے صدر منتخب ہوگئے،انہوں نے مخالین کیخلاف واضح برتری حاصل کی ہے، ان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی نے کامیابی حاصل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترک صدارتی انتخاب میں ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس کے مطابق تقریباً 53 فیصد ووٹ طیب اردوان نے حاصل کیے،ترک میڈیا کے مطابق اپوزیشن امیدوار محرم انجے 31 فیصد ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں،فتح کے بعد ریلی سے خطاب میں رجب طیب اردگان کا کہنا تھا کہ عوام نے مجھے صدارت کے لیے مینڈیٹ دے دیا ہے۔ عدلیہ پر اعتبار بڑھانے کےلیے اقدامات جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں خواتین کیلئے بڑی خوشخبری
ترکی کے مقامی وقت کے مطابق پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہی اور پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ووٹنگ کا عمل مکمل ہوا،ترک سرکاری میڈیا کے مطابق انتخابات میں ووٹرز کا ٹرن آوٹ 87 فیصد رہا۔
پارلیمانی انتخاب میں بھی طیب اردوان کی جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی فتح یاب رہی، پارلیمانی انتخاب کے لیے بھی ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس کے مطابق جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی 43 فیصد ووٹ لے کر سب سے اگے رہی۔
ترکی کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ایک ساتھ ہورہے ہیں اور صدارتی انتخاب کے لیے رجب طیب اردوان سمیت 6 امیدوار میدان میں تھے جن میں محرم اِنجے، میرل ایکسینر، سلاحیتن دیمارتس، تیمل، دوگو پرینسک شامل تھے۔