نواز شریف،مریم نواز کو 3 روز کا استثنیٰ مل گیا


اسلام آباد( 24نیوز ) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف،مریم نواز کو خوشخبری سنادی ،دونوں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی،در خواست منظوری کے بعد باپ اور بیٹی کو نیب ریفرنسز کی سماعت کے موقع پر حاضری کے پابند نہیں ہوں گے۔

یہ ویڈیو بھی دیکھیں:

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے شریف خاندان کیخلاف نیب ریفرنسز کیس کی سماعت کی،دوران سماعت نوازشریف کے وکیل نے بیگم کلثوم نواز کی میڈیکل رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کی اہلیہ کی حالت تشویشناک ہے وہ اور مریم نواز عدالت میں پیش نہیں ہو سکتے، استدعا ہے کہ انہیں حاضری سے 7 روز کا استثنیٰ دیا جائے۔

 یہ بھی پڑھیں:   برطانوی اخبار نے شریف خاندان کی مزید جائیدادوں کا بھانڈا پھوڑ دیا
عدالت نے استدعا قبول کرتے ہو ئے نوازشریف اور ان کی بیٹی کو حاضری سے 3 دن کیلئے مستثنیٰ قرار دے دیا۔