کراچی: شاہ فیصل کالونی نمبرکی سیوریج لائن میں دھماکہ

کراچی: شاہ فیصل کالونی نمبرکی سیوریج لائن میں دھماکہ


کراچی ( 24نیوز ) شاہ فیصل کالونی نمبر میں سیوریج کی لائن میں دھماکہ سے جزوی طور پر تین دکانوں کو نقصان پہنچا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

تفصیلات کے مطابق  رات گئے شاہ فیصل کالونی نمبر 5 کے علاقے میں گٹر لائن ایک زور دار دھماکے سے پھٹ گئی جس کی وجہ سے تین دکانوں کو کافی نقصان پہنچا علاقہ مکین کا کہنا ہے کئی روزسے یہاں گیس لیک ہو رہی تھی ہم نے سوئی گیس حکام سمیت شہری انتظامیہ کو بھی شکایات درج کرائیں مگر کسی نے کان نہیں دھرے واقعہ صبح پیش آتا تو جانی نقصان پہنچ سکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:برساتی نالہ میں بہنے والے بچوں کا سراغ نہ لگایا جاسکا 

واقعہ کے بعد دکانوں کے سامنے ملبہ پڑا رہا جبکہ علاقہ مکینوں کو انتظامیہ کا انتظار ہی رہا ایسے واقعات پہلے بھی ہوچکےہیں جس پر حکمت عملی کے تحت کاروائی کرنے کی ضرورت ہے۔

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito