نیب ہیڈکوارٹرزکو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی: چیئرمین نیب


 اسلام آباد( 24نیوز ) میگا کرپشن مقدمات میں حوصلہ افزا پیشرفت ہوئی، چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاویداقبال کہتے ہیں کہ نیب ہیڈکوارٹر کو بارود سے اڑانے کی دھمکی دی گئی ہے۔

چیئرمین نیب کا کہنا تھا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے میگا کرپشن مقدمات کو فائلوں سے نکالا اور ان کی گرد صاف کی جسکی وجہ سے میگا کرپشن مقدمات میں حوصلہ افزا پیش رفت ہوئی، بدعنوانی کے خلاف نیب کا بلا تفریق جہاد جاری رہےگا۔جسٹس جاوید اقبال  کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں میگا کرپشن کیسز کے اکثر مقدمات ریفرنس کی صورت میں احتساب عدالتوں میں ٹھوس شواہد کے ساتھ اور قانون کے مطابق دائر کردیئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:جے آئی ٹی رپورٹ ناقابل قبول ثبوت 

70 سالوں میں پہلی مرتبہ نیب نے بدعنوان عناصر سے پوچھا ہے قانون نے آپکو جو اختیارات دیئے ان کا میرٹ اور شفافیت سے عمل درآمد کیوں نہیں ہوا اور عوام کے ٹیکس سے حاصل شدہ رقوم کو دونوں ہاتھوں سے کیوں لوٹا گیا۔ چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ نیب فیس نہیں کیس کو دیکھتا ہے,نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں , نیب کےسامنے صرف اور صرف پاکستان کے مفادات کا تحفض اور بدعنوانی کا خاتمہ مقصود ہے۔

پڑھنا نہ بھولیں:فواد چودھری کو افتخار چودھری پر تنقید مہنگی پڑ گئی 

پنجاب میں کمپنیز سکینڈل میں اربوں روپے کی مبینہ بدعنوانی ہوئی، بدعنوان عناصر کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا ہم نے نیب میں کام کام اور صرف کام کے کلچر کو فروغ دیا ہے۔ہم نے 7 ماہ کے مختصر عرصہ میں ناصرف نیب کی ساخت کو بہتر بنایا ہے بلکہ عوام کا اعتماد بھی نیب پر بڑھا ہے۔ نیب لاہور کی کارکردگی انتہائی متاثرکن ہے  18 ارب روپے بدعنوان عناصر سے برآمد کرتے ہوئے متاثرین کو لوٹائے ہیں۔

یہ خبر ضرور پڑھیں:سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کی اپیل خارج کر دی 

1328 ملزمان کو گرفتار کر کے انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیاچیئرمین نیب نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کی  سربراہی  میں  نیب  لاہور  کی کارکردگی کو سراہا۔  چیئرمین نیب نے امید ظاہر کی کہ نیب لاہور میرٹ اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیتا رہے گا۔