پی ایس ایل فائنل،خوف کو شکست دینے پوراکراچی امڈ آیا


کراچی( 24نیوز )انتظار کی گھڑیاں ختم، کامران اکمل کی جارحانہ بلے بازی، کیپنگ، فیلڈنگ، مصباح کی تحمل مزاجی، باولرز کے تباہ کن حملے،بلے بازوں کے چوکے چھکے،ہر بال پر شور شرابا، کبھی خوشی تو کبھی غم، کبھی ہاہا تو کبھی تھو تھو۔ جی ہاں ایسا ہونے جارہا ہے تھوڑی دیر بعد کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں۔جہاں جنون ناچے گا قومی جذبہ گائے گا،ہونے جارہا ہے پاکستان سپر لیگ کا فائنل ٹاکرا جس میں پی ایس ایل ون اور ٹو کی چیمپئنز ٹیمیں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی،مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ اور ڈیرن سمی کی پشاور زلمی ٹرافی جیتنے کی آخری جنگ لڑیں گی،میدان میں صرف دو ٹیمیں کھیلیں گی لیکن کروڑوں دل ان کے ساتھ دھڑکیں گے،بلے اور گیند کے ساتھ ساتھ آج دل اور دماغ کا بھی مقابلہ ہوگا۔

ویڈیو دیکھیے:

اہم خبر: 1992 ورلڈ کپ، پی ایس ایل تھری فائنل، بڑی مماثلت 

فائنل میچ شروع ہونے میں چند گھنٹے باقی رہ گئے ہیں لیکن شائقین کیلئے ابھی سے سٹیڈیم کے گیٹ کھول دیے گئے ہیں، سکیورٹی اداروں نے سخت حفاظتی انتظامات کرلئے،، نیشنل اسٹیڈیم کورینجرز کے حوالے کردیا گیا،،سیکڑوں کمانڈوزبھی تعینات ہوں گے،کراچی میں پی ایس ایل فائنل کے لیئے سیکیورٹی کا جال بچھا دیا گیا،پی ایس ایل کے بڑے ٹاکرے کیلئے سیکیورٹی کی بھی بڑی تیاریاں کی گئی ہیں۔

نیشنل اسٹیڈیم کی سیکیورٹی سندھ رینجرز کے حوالے کر دی گئی ،اسٹیڈیم کے 14گیٹ تماشائیوں کے لئے کھولے گئے ہیں جبکہ 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار،ایس یو کمانڈوز سیکیورٹی پر مامور ہونگے جبکہ 9 مقامات پر پارکنگ کی جائے گی۔وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے شہر بھر کی سیکیورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ہے ،دوسری جانب پاک فوج کے جوانوں کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیشِ نظر اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔

ویڈیو دیکھیے:

 

کون کون میچ دیکھے گا؟
یاد رہے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیرخارجہ خواجہ آصف اوربلاول بھٹو سمیت اہم شخصیات پشاورزلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھائیں گے۔،گورنر کے پی کے اقبال ظفر جھگڑا بھی کرکٹ اسٹارز اور مسکراتے کراچی کو دیکھنے آرہے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم میں وفاقی اور سندھ کابینہ کے ارکان بھی سیٹی وتالیاں بجانے آئینگے،مختلف سیاسی جماعتوں کی صوبائی ومرکزی قیادت بھی پی ایس ایل کے فائنل کو رونق بخشے گی۔
کس کا پلڑا بھاری
پی ایس ایل تھری کے فیصلہ کن معرکے میں سابق چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ دفاعی چیمپیئن پشاور زلمی سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں ٹکرائے گی،جو بھی ٹیم جیتی وہ دوسری مرتبہ ایونٹ کی چیمپئین بنے گی۔،تاریخی فائنل کے لئے دونوں ہی ٹیموں میں ٹاپ سٹارزشامل ہیں ،پشاور زلمی میں لیگ کے ٹاپ اسکورر کامران اکمل شامل ہیں تو اسلام آباد یونائیٹڈ کو لیگ میں اب تک سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے فہیم اشرف کا ساتھ حاصل ہے،پشاور زلمی کے ٹاپ آرڈر میں اینڈرے فلیچر،محمد حفیظ اور ڈیوسن موجود ہیں-

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد پر حکومت، پاکستان کرکٹ بورڈ، غیر ملکی کھلاڑیوں، انتظامیہ، سیکیورٹی اداروں اور پرعزم پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل فائنل روشنیوں کے شہر کو مزید جگمائے گا۔میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ہم پر مسلط کی گئی دہشتگردی کا خاتمہ ہو رہا ہے، ہم امن و استحکام کی جانب گامزن ہیں اور یہی ہماری منزل ہے۔

یہ بھی پڑھیے۔۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بڑے تنازع میں پھنس گئی

اسلام آباد یونائیٹڈ کو جے پی ڈومنی اور جارح مزاج لیوک رونکی کا ساتھ حاصل ہے،یونائیٹڈ کے مڈل آرڈر میں آصف علی اور پھر حسین طلعت پشاورزلمی کیلئے مشکلات پیدا کرسکتے ہیں ،،پشاور زلمی کے باو¿لنگ اٹیک میں حسن علی ،عمید آصف،ثمین گل اور ڈیوسن کے ساتھ ساتھ وہاب ریاض شامل ہوں گے،، اسلام آباد یونائیٹڈ کوفہیم اشرف کے ساتھ محمد سمیع ، سمت پٹیل اور وقاص مقصود کا ساتھ حاصل ہے۔
پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق فٹنس مسائل کا شکار ہیں،،مصباح الحق کے کھیلنے کے امکانات ففٹی ففٹی بتائے جاتے ہیں، مصباح کی عدم دستیابی پر جے پی ڈومنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے۔۔جذبہ گائے گا،جنون جیتے گا
پاکستان سپر لیگ کے فائنل کا جوش ملتان بھی پہنچ گیا،ملتان کے کھیلوں کے میدانوں میں بھی پی ایس ایل کے ہی نعرے سنائی دے رہے ہیں، شہری میچ دیکھنے کے لیئے بے تاب نظر آتے ہیں،ملتان کے سپورٹس گراونڈ میں پی ایس ایل زندہ آباد کے نعرے بھی لگائے گئے، شہری پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کو سپورٹ کرنے میں مگن ہیں،شہریوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی خوش آئند ہے،آئندہ سال پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہونا چاہیے ، فائنل میچ دیکھنے کے لیئے سکرینیں لگائیں گے۔

ویڈیو دیکھیے:  

شائقین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا,انتظامیہ کی جانب سے مختص کردہ پارکنگ ایریاز سے شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے اسٹیڈیم کے قریب لایا جارہا ہے جہاں سے وہ چیکنگ کے بعد پیدل چلتے ہوئے گراؤنڈ کے اندر داخل ہو رہے ہیں۔ شائقین کرکٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ٹکٹ کے ساتھ شناخی کارڈ کی کاپی ہمراہ لائیں جب کہ کھانے پینے کی اشیا اور دستی سامان ساتھ لانے پر پابندی ہے۔

کراچی میں 9 سال بعد کرکٹ کی واپسی پر شہر بھر میں میلے کا سماں ہے اور ہر کوئی پی ایس ایل فائنل کے جنون میں مبتلا ہے، شہر کی مختلف شاہراہوں پر کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔اسلام آباد اور پشاور کے درمیان بڑا ٹاکرا رات 8 بجے شروع ہوگا اور اس سے قبل شام 6 بجے تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں گلوکار علی ظفر، شہزاد رائے، آئمہ بیگ، فرحان سعید اور اسٹنگز پرفارم کریں گے۔

اظہر تھراج

صحافی اور کالم نگار ہیں،مختلف اخبارات ،ٹی وی چینلز میں کام کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں