خادم اعلیٰ پنجاب کی نارووال آمد، پولیس نے میڈیکل سٹورز سمیت تمام دکانیں بند کرادیں


نارووال (24نیوز) وزیر اعلیٰ کی آمد سے قبل نارووال میں تھر تھلی، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے زبر دستی دکانیں بند کرا دیں۔

وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال نارووال آمد سے قبل اسپتال کے باہر میڈیکل سٹور بند کرادیے گئے۔میڈیکل اسٹور بند ہونے سے لوگوں کو دواؤں کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔ادھر دکاندار شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداروں پر برہم ہوگئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: عمران نے پارلیمنٹ میں آکر "تھوکے کو چاٹا" ہے:نواز

دکانداروں کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے کہا ہے میڈیکل سٹور بند کر دو۔وزیر اعلی نے پتہ نہیں کب آنا ہے، دکانیں ابھی سے بند کرا دی گئیں، ان کا کہنا تھا کہ  الیکشن سر پر آگئے ہیں پر ان کے طریقے نہیں بدلے۔